17 اپریل 2014 - 14:13
افغان صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ 41 فیصدی ووٹ لیکر سب سے آگے

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے پہلے جزوی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو 41 فیصد جبکہ اشرف غنی کو 31 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

ابنا:  افغانستان میں صدارتی انتخابات کے پہلے جزوی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو 41 فیصد جبکہ اشرف غنی کو 31 فیصد ووٹ ملے ہیں افغانستان کے چیف الیکشن کمیشن یوسف نورستانی کے مطابق افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے 10 فیصدی ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اور جزوئ نتائج کے مطابق سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ کو اپنے حریف اشرف غنی پر برتری حاصل ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو 41.9 اور داکٹر اشرف غنی کو 37.6 ووٹ مل چکے ہیںجبکہ صدارتی امیدوار ذلمے رسول 9.8 فیصد ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

.......

/169

لیبلز