17 اپریل 2014 - 11:39
آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کو ملک بدر کرنا آل خلیفہ کی بوکھلاہٹ

دنیا بھر کے مسلم علماء اور اسلامی تنظیموں نے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کو بحرین سے نکالنے کے آل خلیفہ کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوز نور کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شیعہ علماء کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کے نمائندے آیت اللہ نجاتی ایک بحرینی شہری ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے کی دھمکی نہیں دینی چاہئے۔ اور آیت اللہ نجاتی کو مسلم دنیا میں ایک عظیم رتبہ حاصل ہیں ان کی توہین تمام علماؤں کی توہین ہے۔

کونسل نے آمرانہ شاہی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ علماء پر دباؤ ڈالنے سے گریز کرے اور ایسے اقدامات کرنے سے بھی باز رہے جسے فرقہ واریت کی آگ کے شعلہ ور ہونے کا خطرہ ہو۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز آل خلیفہ کے سیکورٹی فورسز نے منامہ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کے دفتر پر حملہ کیا تھا۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق آیت اللہ نجاتی کے دفتر پر حملہ کر کے آفس کے ڈائریکٹر اور دیگر علماء کرام کو تفتیش کیلئے اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد از آں دو علماء دین کو چھے گھنٹے تک ہراساں کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲