17 اپریل 2014 - 11:01
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزی

سعودی عرب کی عدالت نے اس ملک کے باشندوں کے خلاف غیر منصفانہ فیصلہ سناتے ہوئے انسانی حقوق کے ایک اور حامی کا وارنٹ گرفتار جاری کردیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے کل، انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن ولید ابوالخیر پر حکام کی توہین کا الزام عائد کرتے ہوئے، وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے۔ ولید ابوالخیر کی بیوی سمر بدوی نے اپنے شوہر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اسے ابوالخیر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے۔
انسانی حقوق کے اس سرگرم کارکن کی گرفتاری، ایسے ميں عمل میں آئی ہے کہ ریاض نے اس وارنٹ گرفتاری کے بارے میں کسی قسم کی وضاحت نہیں پیش کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعلان کے مطابق اس وقت 30 ہزار سیاسی قیدی، سعودی جیلوں میں کسی الزام یا مقدمے کے بغیر زندگي گذار رہے ہیں۔

.......

/169

لیبلز