16 اپریل 2014 - 08:30
نائجیریا کے دار الحکومت ایوجا میں ایمرجنسی نافذ/ ایران کی طرف سے نائجیریا میں ہوئے تشدد کی مذمت

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کے ایک دن بعد حکام نے منگل کو اس شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کے ایک دن بعد حکام نے منگل کو اس شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ ابوجا میں پیر کے دن ہونے والے دہشت گردانہ حملہ میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک اور 141 زخمی ہوگئے تھے۔ پیر کو نائيجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے نواح میں واقع بس اڈے پر دہشت گردانہ حملہ اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ ملک کے مختلف علاقوں کی طرف روانہ ہورہے تھے۔ نائيجیریا کے حکام نے بوکوحرام نامی باغی دہشتگردگروہ کو اس دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ نائيجیریا کے پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ابوجا شہر کے مختلف اور اہم علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کو ہائي الرٹ کردیا گيا ہے۔
اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نائيجیریا میں ہونے والے حالیہ تشدد کی مذمت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے نائيجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے نواح میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اس تشدد اور دہشت گردی کے ان واقعات پر قابو پائے جانے اور نائيجیریا کے عوام کے لئے امن و سلامتی کے قیام کا خواہاں ہے –
واضح رہے کہ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجاکے نواح میں واقع بس اڈے پر پیر کے روز ایک دہشت گردانہ بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں 70 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔ بم دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے 30 بسیں تباہ ہوگئيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲