15 اپریل 2014 - 17:34
پاکستان پر ڈرون حملوں کا کنٹرول صرف امریکہ کے ہاتھ میں

پاکستان میں امریکہ کے ڈورن طیاروں کے حملے ، امریکہ کی فضائی فوج کے ایک خصوصی یونٹ کی جانب سے کیئے جاتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ خصوصی یونٹ ، امریکہ کے صحرائی علاقے نواڈا میں قائم ہے اور اس کی ذمہ داری ، امریکہ کے ڈرون حملوں کی منصوبہ بندی ہے۔ امریکہ کا یہ خصوصی یونٹ اس ملک کی فضائی فوج کی جانب سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور عام افراد کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق آج سامنے آنے والی ایک ڈاکیومنٹری میں بتايا گيا ہے کہ ڈرون طیاروں کا مشن مکمل طور پر امریکہ کی فضائی فوج کے ہاتھ میں ہے اور امریکی کی بدنام زمانہ جاسوسی کی تنظیم (سی،آئی،اے) صرف امریکی فضائی فوج کے اس مشن کی خریدار ہے۔کہا جارہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں پر (سی آئی اے) کا لیبل چپکادیا جانا صرف خفیہ معلومات کو شائع ہونے سے روکنے کے لئے ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ ، پاکستان اور افغانستان کے علاوہ یمن ، سومالیہ اور لیبیا میں بھی ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کرتا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲