اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق الازھر یونیورسٹی کے ترجمان "احمد زارع" نے ایجوکیشن سال کے دوسرے ٹرم کے آغاز کے موقع پر 95 طالبعلموں کو یونیورسٹی کے انضباطی کمیشن میں پیش کیا گیا اور ان میں سے 52 طالبعلموں کو حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے کی وجہ سے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم کردیا گیا ہے۔جامعۃ الازھر کے ترجمان نے کہا کہ شیخ الجامعہ نے یونیورسٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے طالبعلموں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ مصر میں اس ملک کے معزول صدر "محمد مرسی" کے اقتدار سے الگ ہونے کے بعد سے مصر کی یونیورسٹیوں میں روزانہ کی بنیادوں پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جن میں طالبعلموں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور کئی مواقع پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے پولیس کے ساتھ جھڑپوں پر بھی منتج ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲