15 اپریل 2014 - 15:20
لبنان کی اسلامی خیراتی انجمن کے سربراہ کی شہادت

لبنان کی اسلامی خیراتی انجمن کے سربراہ جنہیں چند روز قبل اغوا کر لیا گیا تھا کو شہید کر دیا گیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے فوری خبر دیتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ اس ملک کی اسلامی خیراتی انجمن کے سربراہ شیخ عرسان سلیمان کو شہید کر دیا ہے جنہیں چند روز قبل عین الحلوہ کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔
شیخ عرسان سلیمان کو گزشتہ ہفتے بدھ کی شام کو لبنان کے جنوبی شہر صیدا سے ایک فلسطینی کیمپ عین الحلوہ سے اغوا کر لیا گیا تھا۔
اہلسنت کی اس برجستہ شخصیت کو اغوا کئے جانے پر حزب اللہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے اس اقدام کی مذمت کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲