ابنا: حزب اللہ نے شام کی فوج کے ساتھ مل کر لبنان اور شام کے درمیاں واقع الشرقیہ پہاڑیوں پر مکمل قبضہ کرلیا ہے اور اس علاقے میں دہشتگردوں کے آٹھ راستوں کو بند کردیا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر تیس راستے بند ہوگئے ہیں۔ ان راستوں سے تکفیری دہشتگرد شام سے لبنان اندر بم دھماکے کرنے کےلئے گولہ بارود سے لدی گاڑیاں لےجایا کرتے تھے۔ لبنان کےاس اخبار نے شام کی فوج کے اعلی کمانڈروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ مغربی سرحدی علاقے القلمون میں مشرقی پہاڑیوں پر فوج کا قبضہ ایک بڑی اور اہم کامیابی ہے۔ ادھر تازہ اطلاعات کے مطابق شام کی فوج نے شہر معلولا پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ اس اخبار کے مطابق شام کی فوج نے حزب اللہ اور شام کی فوج نے یبرود اور رنکوس پر قبضہ کرنے کےبعد حمص سے دمشق جانے والی ہائی وے پر بھی مکمل طرح سے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کی وجہ سے حمص میں دہشتگردوں کے کنٹرول میں بعض علاقوں پر فوج کا محاصرہ روز بروز تنگ ہوتا جارہا ہے۔
.......
/169