ابنا: مرآت الجزیرہ نامی ویب سائٹ نے سعودی عرب کے حالات پر ایک رپورٹ شایع کی ہے جس میں آیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے امریکہ کے اعلی حکام کے ساتھ خفیہ طور پر صلاح و مشورہ کرنے کے بعد اپنے سوتیلے بھائي مقرن بن عبدالعزیز کو بادشاہ بنانےکے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ شاہ عبداللہ نے اقتدار سے سبکدوش ہونے اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کی غرض سے ملک میں سب سے بڑی فوجی مشقوں کا حکم جاری کیا ہے۔ ادھر امریکی حکام سعودی عرب کے مستقبل کے بارے میں اختلاف کا شکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو کئي چھوٹے ملکوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔
.......
/169