12 اپریل 2014 - 10:31
سعودی عرب میں سماجی ویب سائٹوں پر حکومت مخالف بیانات دینے کے جرم میں دس افراد گرفتار

آل سعود حکومت نے سماجی ویب سائٹوں ميں حکومت مخالف بیان کے الزام میں کم از کم دس افراد کو گرفتار کرلیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی سیکورٹی فورسیز نے اعلان کیا ہے کہ کم از کم دس افراد کو، گذشتہ ایک ہفتے میں یوٹیوب پر ویڈیو تصاویر میں حکومت مخالف بیانات شائع کرنے کے الزام ميں گرفتار کیا گيا ہے ۔ سعودی عرب کی عدالتیں، 2011 سے جاری احتجاجات کے وقت سے اب تک ، بے بنیاد الزامات عائد کرکے مظاہرین اور احتجاجیوں کی ایک بڑی تعداد کو قید اور دیگر سزائیں دیتی آرہی ہیں ۔ ان گرفتار شدہ افراد میں سے بعض نے شاہی خاندان پر مالی بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے تو بعض دیگر نے سعودی حکام سے اس ملک میں آزاد عدلیہ کے قیام اور آزادی بیان کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اس ملک میں جاری وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعلان کے مطابق اس وقت 30 ہزار سیاسی قیدی ، سعودی جیلوں میں کسی الزام اور مقدمے کے بغیر قید کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز