اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے دوبارہ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے یورپ کے دورے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ میں یورپی پارلیمنٹ سے تعلقات کمیٹی کے سربراہ کاظمی جلالی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایرانی پارلیمانی وفد کے دورہ یورپ کا امکان نہیں ہے لیکن ہم یہ امید کرتے ہیں کہ بہتر حالات میں اور ملت ایران کے تعلق سے یورپی پارلیمنٹ کی کارکردگي میں تبدیلیوں کے بعد یورپ کا دورہ کیاجاسکتا ہے۔ کاظم جلالی نے کہاکہ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ایران مخالف قرارداد منظور کئےجانے کے بعد سے فریقین کے تعلقات میں کشیدگي آگئي ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایران کا تاثر یہ تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کو نئے حالات کا ادارک ہے اور اس کے تحت وہ دوطرفہ تعلقات میں فروغ لانے کے لئے قدم بڑھائے گي۔ واضح رہے یورپی پارلمینٹ نے حالیہ دنوں میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں ایران پر انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲