10 اپریل 2014 - 15:36
تکفیریوں میں تصادم، متعدد ہلاک و زخمی

شام میں دہشتگرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 24 دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔

ابنا: شام کے ہیومن رائٹس واچ کے نام سے موسوم مرکز نے خبر دی  ہے کہ مسلح دہشتگرد گروہوں داعش اور جبھۃالنصرۃ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں چوبیس دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ ام کے ہیومن رائٹس واچ کا مرکز لندن میں ہے اور اس مرکز کا تعلق شام کی حکومت کے مخالفین سے ہے ۔ اس مرکز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ جھڑپ صوبۂ دیر الزور میں واقع شہر بوکمال میں ہوئي ہے۔ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے بوکمال شہر پر قبضے کے مقصد سے اس شہر پر حملہ کیا جس کے بعد ان کی جھڑپ اس شہر میں پہلے سے موجود دوسرے گروہوں سے ہوگئی۔
واضح رہے کہ مسلح دہشتگرد گروہوں کے درمیان جنوری کے مہینے سے جھڑپوں میں شدت آگئي ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریبا چار ہزار دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ دوسری جانب شام کے شہر حمص کے علاقے کرم اللوز میں دو کار بم دھماکوں میں ایک سو تیس سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔ ان کار بم دھماکوں میں لوگوں کے متعدد رہائشی مکانات اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

.......

/169