ابنا: سپاہ پاسداران قمربنی ہاشم میں نمائندگی ولی فقیہ کے انچارج حجۃ الاسلام کریم سرافراز نے ۷اپریل کو چہارمحال وبختیاری کی سپاہ پاسداران میں مشغول خواتین کے اجتماع سے اپنے خطاب میں ایام فاطمیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سی مسلمان خواتین نے حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کو اپنا آئیڈیل بنا کرپاکدامنی، تقویٰ اورجانثاری جیسی بہت سے اسلامی اقدارکو بے پردگی اوربے حیائی کی جگہ پرقراردیا ہے اوراس کام کے ذریعے دنیوی اوراخروی سعادت پرفائز ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا علم ،معرفت اورانسانی کمالات کا عملی نمونہ ہیں اورسیرت فاطمی کی پیروی میں ہی دنیا وآخرت کی سعادت نصیب ہوسکتی ہے۔
سرافراز نے موجودہ انسانی معاشرے کے لیے فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کے اہم ترین پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دور کے انسان کو ائمہ اطہارعلیہم السلام کی سیرت طیبہ اوران کے فرامین کے مطابق ، فطرت، شریعت اورخدا کی مرکزیت پر اپنی زندگی کوڈھالنا چاہیے تاکہ کمال کی منزل پرفائزہوسکے۔
.....
/169