اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا: فلسطین انفارمیشن سنٹر کے مطابق یہودی پادریوں نے صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے نام اپنے ایک خط میں یہودی آئین کے مطابق پروگرام منعقد کرنے کے لیے یہودی مندرکی تعمیر کی غرض سے مسجدالاقصیٰ کے کسی ایک صحن میں ایک مکان مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ کے ایک عرب رکن طلب ابوعرار نے نیتن یاہو کے نام ارسال ہونے والے اس خط کوانتہائی خطرناک اورمسجدالاقصیٰ کے کھنڈرات پرجھوٹے یہودی مندرکی تعمیر اوراس مسجد کومکان کے لحاظ سے تقسیم کرنے کے سلسلے کا ایک قدم قراردیا ہے۔
طلب ابوعرارنے مزید کہا ہے کہ یہ خط صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ کے تمام اراکین کوموصول ہوا ہے کہ جس میں ان سے تقاضا کیا گیا ہے کہ وہ یہودی آئین کے مطابق اعمال انجام دینے کےلیے اس مسجد میں یہودی مندرکی تعمیر کی حمایت کریں۔
انہوں نے دعوی ٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے حالیہ انتخابات سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ ان انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں مسجدالاقصیٰ کے اندریہودیوں کے لیے ایک مکان تعمیر کرنے کے لیے راہ ہموارکرنے کی کوشش کرے گا لہذا انہوں نے اپنے اس خط میں اسے اپنے وعدوں پرعمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
................
242