ابنا: شامي فوج القلمون کے علاقے ميں پيشقدمي کو جاري رکھتے ہوئے لبناني سرحدي شہر عرسال کے قريب واقع فليطہ اور راس المعرہ ميں داخل ہوگئي ہے-گذشتہ دو روز کے دوران شامي فوج کے تباہ کن حملوں کي تاب نہ لاتے ہوئے تکفيري دہشت گرد فليطہ اور راس المعرہ سے پسپائي اختيار کرنے پر مجبور ہو گئے، اسي بنا پر دہشت گردوں اور شامي فوج کے درميان زيادہ سنگين جھڑپيں نہيں ہوئيں- دوسري جانب دہشت گردوں کے درميان اس علاقے ميں شديد اختلافات کي خبريں بھي گشت کررہي ہيں-بتايا جاتا ہے کہ شامي فوج نے فليطہ اور راس المعرہ ميں پوزيشنيں سنبھال لي ہيں کہ جس کے نتيجے ميں القلمون اور لبناني سرحدي شہر عرسال کے درميان دہشت گردوں کے لئے اسلحے کي ترسيل کے تمام راستے مسدود ہوگئے ہيںدرايں اثنا دوما نامي قصبے کا محاصرہ مزيد سخت کردياگيا ہے اور شامي فضائيہ کي شديد بمباري کے سبب دہشت گردوں سے ہر قسم کا تحرک سلب ہوگيا ہے جس کے نتيجے ميں وہ جوبر کے علاقے سے دمشق کے مختلف علاقوں کو پہلے کي طرح بمباري کا نشانہ نہيں بنا پا رہے ہيں-ايک اور رپورٹ کے مطابق شامي فوج نے درعا کے مشرق ميں واقع علاقے الکرک اور صور سٹي ميں ايک برق آسا کارروائي کرکے النصرہ سے موسوم دہشت گرد گروہ کو بھاري جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے-......./169
29 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515060
شام کي سرکاري فوج اور عوامي رضاکار دستوں نے دمشق اور القلمون کے مضافاتي علاقوں سے تکفيري دہشت گردوں کا صفاياکرديا ہے-