28 مارچ 2014 - 19:30
تکفیری دہشتگردوں کے لئے امریکی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم

امریکی حکومت شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو پیشرفتہ اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم فراہم کرے گی۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شام کے دہشتگردوں کو مین پیڈز نامی قابل حمل طیارہ شکن میزائل سسٹم فرامہ کرے گي۔ ان پیشرفتہ ہتھیاروں کے لئے دراصل سعودی عرب سرمایہ لگائے گا جو امریکی خزانے میں جاے گا۔ اس امریکی عھدیدار نے کہا کہ گذشتہ کئي مہینوں سے سعودی عرب سے مسلسل مذاکرات ہورہے ہیں تا کہ شام میں سرگرم عمل مسلح گروہوں کو مزید ہتھیار فراہم کئے جائيں۔ اس سینئر امریکی عھدیدار نے کہا کہ اسی ھدف کے پیش نظر صدر اوباما نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ صدر اوباما نے جمعہ کو ریاض کا دورہ کیا ہے۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔......./169