ابنا: راویل عین الدین نے کہا کہ کریمیہ کے تارتار مسلمان روس کی بیس ملین مسلم آبادی میں شامل ہوگئے ہیں۔ روس کے مفتی اعظم نے کریمیہ کے مسلمانوں سمیت پورے روس میں آباد مسلمانوں کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے کریمیہ کے عوام نے سولہ مارچ کو ہونے والے ریفرینڈم میں روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیا تھا اور اٹھارہ مارچ کو روس اور کریمیہ کے درمیاں الحاق کے معاہدے پر دستخط بھی کردئے گئے۔ ادھر یوکرین کے کمیونسٹ رہنما نے کہا ہے کہ مغرب کی مداخلت ہی یوکرین میں بحران کا سبب بنی ہے۔ ایتار تاس کی رپورٹ کے مطابق پیٹر سیموننکو نے اپنے انتخاباتی جلسے میں کہا ہے کہ بیرونی مداخلت سے یوکرین روس کے ساتھ جنگ کے گڑھے میں چلا جائے گا جو کہ ہمارا برادر ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کو آج ایک نئے آئين کی ضرورت ہے تا کہ اقتدار عوام کے ہاتھوں میں آجائے اور یوکرینی قوم کے شہری، اقتصادی، سماجی اور سیاسی حقوق کی ضمانت دی جاسکے۔ سیموننکو نے کہا کہ ہمیں ملک میں بنیادی تبدیلیوں، سیاست کو تجارت سے جدا کرنے نیز حکومت پر عوام کی نگرانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی زبان مادری زبان قراردی جائے جبکہ روسی زبان کو دوسری زبان کا درجہ دیا جائے۔......./169
28 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515035
روس کے مفتی اعظم راویل عین الدین نے کریمیہ کے مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔