27 مارچ 2014 - 19:30
ملت فلسطین عرب لیگ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی خواہشمند

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ ملت فلسطین عرب لیگ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی خواہشمند ہے۔

ابنا: فلسطین میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق "موسی ابو مرزوق" نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت فلسطین کو یہ توقع ہے کہ کویت میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کیئے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ ملت فلسطین کو یہ امید ہے کہ عرب سربراہاں فلسطین میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں گے اور مسجد الاقصی اور بیت المقدس کو یہودی آبادی کا حصہ کرنے کے لئے صہیونی حکومت کے اقدامات کو روکنے اور غزہ کے محاصرے کے فوری خاتمے کے حوالے سے کیئے جانے والے اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کریں گے۔ "موسی ابو مرزوق" نے اسی طرح عرب سربراہی اجلاس کے بیان میں غزہ کے محاصرے اور ملت فلسطین کی حمایت نہ کیئے جانے پر شدید تنقید کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲