26 مارچ 2014 - 19:30
اقوام متحدہ کی طرف سے ایرانی باڈرز سیکیورٹی فورسز کے اہل کار کے قتل کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دھشتگردوں کے ہاتھوں پاکستان میں ایک ایران باڈرز سیکیورٹی فورسیز کے اہل کار کے قتل کی مذمت کی ہے

ابنا:  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دھشتگردوں کے ہاتھوں پاکستان میں ایک ایران باڈرز سیکیورٹی فورسیز کے اہل کار کے قتل کی مذمت کی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطاتق بان کی مون نے کہا ہے کہ اس قتل میں ملوث مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔  منگل کو بان کی مون کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "سیکریٹری جنرل" نے 6 فروری کو ایران کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے سے ایک دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں اغوا کیے گئے پانچ ایرانی سرحدی محافظوں میں سے ایک کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ترجمان نے مزید کہا کہ "بان کی مون" نے ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ بان کی مون نے کہا ہے کہ نوروز کے مبارک ایام میں یہ بہیمانہ جرم قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے شہید کیے گئے سرحدی محافظ کے لواحقین کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ یادر ہے کہ ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرکے پاکستان میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے، اس اغوا کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ جیش العدل نے لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲