26 مارچ 2014 - 19:30
شام میں مقدس مقامات کی بے حرمتی، ایران کا ردعمل

ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے شام میں داعش نامی دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں حضرت ختمی مرتبت(ص) اور امیرالمومنین حضرت علی(ع) کے صحابیوں اویس قرنی اور عمار یاسر کے مزارات اور اسی طرح مقدس مقامات کی ہونے والی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

ابنا: ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے شام میں داعش نامی دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں حضرت ختمی مرتبت(ص) اور امیرالمومنین حضرت علی(ع) کے صحابیوں اویس قرنی اور عمار یاسر کے مزارات اور اسی طرح مقدس مقامات کی ہونے والی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس سلسلے میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف عالمی اداروں منجملہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے ٹھوس ردعمل اور موثر اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ شام میں الرقہ اور اسی طرح اس ملک کے مختلف دیگر علاقوں میں داعش دہشتگرد گروہ نے متعدد اصحاب پیغمبر(ص) کے مزارات اور مساجد کو شہید کردیا اور عیسائیوں کے بھی مذہبی مقامات پر حملے کرکے انھیں نقصان پہنچایا ہے۔حزب اللہ لبنان نے بھی ایک بیان میں داعش دہشتگرد گروہ کے اس قسم کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عالمی برادری کی، اس حوالے سے خاموشی حیرت انگیز و دردناک ہے اسلئے کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی سے ان مذاہب کے پیروکاروں کے احساسات مجروح ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲