ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب حسن روحانی نے نئے شمسی سال میں آج کابینہ کے پہلے اجلاس میں کہا ہےکہ کابنیہ کے اراکین کو رہبرانقلاب اسلامی کی ھدایات پر عمل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی چاہیں تا کہ اس کے نتیجے میں ملت ایران کی معیشت میں ترقی ہو اور ملت، تہذیت وتمدن کے لحاظ سے بھی آگے بڑھے۔ انہوں نے اس اجلاس میں داخلی اور خارجہ پالیسیوں اور گذشتہ برس کے اقدامات کے بارے میں بات کی اور رواں برس میں عوام کی زندگي کو بہتر بنانے کےلئے حکومت کے اقدامات کی تفصیلات بیان کیں۔ صدر جناب حسن روحانی نے امید کا اظہار کیا کہ حکومت مزید جوش و ولولے اور تیزی سے عوام کی خدمت میں مشغول رہے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514860
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت، ملت ایران کی معیشت اور تہذیب وتمدن کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔