21 مارچ 2014 - 20:30
بحرین میں امریکہ نواز ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف عظیم احتجاجی ریلی

بحرین میں امریکہ نواز ڈکٹیٹرحکومت کے خلاف ایک عظیم احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں مظاہرین نے شرکت کی اس موقع پرپولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

ابنا: بحرین میں امریکہ نواز ڈکٹیٹرحکومت  کے خلاف ایک عظیم احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں مظاہرین نے شرکت  کی اس موقع پرپولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔  دارالحکومت منامہ کے قریب واقع ہائی وے پر نکالی گئی حکومت مخالف ریلی میں بڑی تعداد میں مرد اور خواتین نے شرکت کی۔شرکاء نے قومی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے آگ لگا کر سڑک بند کرنے کی کوشش کی ، جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ بحرینی مظاہرین ملک میں جمہوری نظام کے قیام کا مطالبل کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب اور امریکہ ڈکٹیٹر بادشاہ کی حمایت کررہے ہیں سعودی عرب نے مظاہرین کو کچلنے کے لئے بحرین میں اپنے فوجی بھیج رکھے ہیں۔ اور پاکستان سے مزید فوجی بھیجنے کی درخواست کررکھی ہے۔......./169