ابنا: افغانستان میں گزشتہ روز سہ پہر کو ایک غیرملکی ہوٹل پر ہونے والے حملے میں 4 غیرملکیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ افغانستان کے نائب وزیرداخلہ جنرل محمد ایوب سلنگی کے مطابق گزشتہ شام شدت پسندوں نے ایک پرتعیش ہوٹل پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 غیرملکیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے ۔ہلاک ہونے والے افغان شہریوں میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔در ایں اثنا جرمن نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان نے اس حملے کی ذمےداری قبول کرلی ہے اور دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں غیر ملکی بھی مارے گئے ہیں ۔......./169
20 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514487
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرنا ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔