ابنا: ذرائع کے مطابق امریکہ کے ایک ریپبلکن رکن کانگریس ڈانا رورا باچر نے کہا ہے کہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی مالی امداد امریکا کے خلاف ہی استعمال ہو تی ہے اسلئے اس امداد کو بند کئے جانے کی ضرورت ہے۔ان ذرائع کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے اس ریپبلکن رکن نے اپنے ملک کے وزیر خارجہ جان کیری کی کانگریس سے پاکستان کے لئے 88 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی امداد کی اپیل پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سخت الفاظ کا بھی استعمال کیا اور کہا کہ طالبان کے خلاف پاکستان کی جنگ، ایک نمائش و دھوکہ اور صرف امریکا سے ڈالر لینے کا ذریعہ ہے۔امریکی کانگریس کے اس ریپبلکن رکن کی جانب سے یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں طالبان سمیت مختلف حکومت مخالف گروہوں کی جانب سے کئے جانے والے بم دھماکوں اور دہشتگردانہ حملوں میں ابتک ہزاروں عام شہری اور سیکیورٹی اہلکار، ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔......./169
14 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513991
امریکہ کے ایک رکن کانگریس نے اس بات کا الزام لگاتے ہوئے کہ پاکستان ہمارا اتحادی نہیں، امریکہ کی جانب سے اس ملک کی مالی امداد بند کردیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔