13 مارچ 2014 - 20:30
غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے غزہ پر غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے غزہ پر غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق "حسین امیر عبداللھیان" نے کہا کہ فلسطین کے عوام کے حقوق کا دفاع، انسانی و دینی اور بین الاقوامی ذمہ داری ہے اور تل آبیب کے وحشیانہ اقدامات کے حوالے سے جاری مزاحمت نہیں رکے گی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اسرائیل کی غیر قانونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے انسانی حقو‍ق کی دعویدار بعض حکومتوں کے جانبدارانہ مواقف پر شدید تنقید کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کی روزانہ کی وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف اسلامی ملکوں کے واضح و ٹھوس موقف اپنائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲