ابنا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ "جان کیری" نے اس مسئلے میں تمام تر اعتراف کے باوجود ایک مرتبہ پھر دعوی کیا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں امن کا حصول ممکن، لیکن دشوار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کے ایک کمیشن کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں دعوی کیا کہ فلسطینی اتھارٹی و اسرائیلی حکام سنجیدہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی راہ حل پیدا کریں لیکن دونوں فریق میں عدم اعتماد کی فضاء کچھ ایسی ہے کہ جس کا مشاہدہ ماضی میں نہیں کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ "جان کیری" نے اسی طرح اعتراف کیا کہ کوئی بھی فریق یہ باور نہیں کرتا ہے کہ طرف مقابل سنجیدہ ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ اور صہیونی حکومت کے درمیان سازشی امن مذکرات تین سال کے وقفے کے بعد جولائی 2013 سے دوبارہ شروع ہوئے ہیں اور رواں سال اپریل کے مہینے میں ایک ابتدائی سمجھوتہ ہونا طے پایا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513794
امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جتنا آج عدم اعتماد پایا جاتا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا