ابنا: رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس فرانسیسی ذرائع کے مطابق ان انتہا پسندوں کی عمریں 20 سے لیکر 30 سال تک کی بتائی جارہی ہیں اور ان کو پیرس ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ فرانس کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل نے تاکید کی ہے کہ ان انتہا پسند فرانسیسیوں کی گرفتاری کا حکم پیرس کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے ایک جج نے دیا ہے۔ فرانس کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج "مارک ٹرویڈیک" کے بقول فرانس سے دہشتگردوں کی شام روانگی اور شام سے ان کی فرانس واپسی کے عمل میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس یورپ میں شام میں سرگرم دہشتگردوں کے اہم حامیوں میں سے ایک ہے لیکن اس ملک کے حکمران دیگر یورپی حکمرانوں کی مانند ان دہشتگردوں کی شام سے اپنے یورپی ممالک میں واپسی کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔......./169
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513384
فرانس میں دمشق کی حکومت کے خلاف سرگرم دہشتگردوں کے ساتھ لڑنے کے لئے رضاکارانہ طور پر شام روانہ ہونے والے آٹھ انتہا پسند فرانسیسیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔