ابنا: جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق نے خانیوال میں وفاق المدارس کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کے ذریعے مدارس اور دینی جماعتوں کو جکڑنے کا منصوبہ ناکام ہوگا، مدارس کی آزادی و خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ مدارس کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور اسے فخر سمجھتے ہیں، حکومت مدارس کے گرد شکنجے کسنے کے بجائے ان تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائے، جن پر ماہانہ اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں، علماء اور مدارس کی کردار کشی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔......./169
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513136
خانیوال میں وفاق المدارس کے ایک وفد سے ملاقات میں امیر جے یو آئی (س) کا کہنا تھا کہ مدارس کی آزادی و خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، انکے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔