اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے قم کے میئر اور دیگر عہدہ داروں کے مجمع میں کہا کہ قم کو علوم و معارف اہلبیت(ع) کے عنوان سے جیسا پہچنوانا چاہیے تھا ویسا نہیں پہچنوا پائے ہیں۔ انہوں نے قم میں واقع روضہ حضرت معصومہ(س) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام معصوم(ع) سے صحیح السند حدیث منقول ہے کہ جو شخص قم میں حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر کی زیارت کرے گا اس پر بہشت واجب ہے۔آیت اللہ وحید خراسانی نے خدا کے نزدیک بی بی معصومہ(س) کے مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کا اللہ کے نزدیک اتنا عظیم مقام ہے جس کی بنا پر آپ کی قبر کی زیارت کرنے سے جنت ملتی ہے۔انہوں نے ائمہ اطہار(ع) اور ان کی اولاد کی زیارت کو ’’مودت فی القربیٰ ‘‘ کا ایک مصداق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی کے جو لمحات محبت اہل بیت(ع) کی راہ میں صرف ہوں وہ ہمیشہ باقی رہتے ہیں۔آیت اللہ وحید خراسانی نے مزید تاکید کی کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ حضرت امیر(ع) قبر کی پہلی رات ہمارے سرہانے تشریف لائیں ہمیں ان کی زوجہ حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مظلومیت کو بیان کرنے میں بالکل کوتاہی نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے امام صادق علیہ السلام کی ایک حدیث’’ رحم اللہ من احییٰ امرنا‘‘ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حدیث کے معنی یہ ہیں کہ جو شخص امر اہلبیت کو زندہ کرے امام معصوم کی دعا اس کے شامل حال ہو گی اور حضرت زہرا(ع) کی مجالس منعقد کرنا اور ایام فاطمیہ (س) کو زیادہ سے زیادہ رواج دینا بھی امر اہلبیت(ع) کو احیا کرنا ہے جو امام معصوم کی دعا کے شامل حال ہونے کا باعث ہے۔آیت اللہ وحید خراسانی نے مزید تاکید کی کہ اس سال ایام فاطمیہ(س) اور نام حضرت زہرا(س) کو پہلے سے زیادہ رونق ملنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513088
آیت اللہ وحید خراسانی نے مزید تاکید کی کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ حضرت امیر(ع) قبر کی پہلی رات ہمارے سرہانے تشریف لائیں ہمیں ان کی زوجہ حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مظلومیت کو بیان کرنے میں بالکل کوتاہی نہیں کرنا چاہیے۔