10 مارچ 2014 - 20:30
یوکرین کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر سلامتی کونسل کی تاکید

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے نمائندے مارک گرانٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک، یوکرین کے نمائندے کے اس موقف کی حمایت کرتا ہے کہ کرائمیا میں ریفرینڈم کا انعقاد، یوکرین کے آئین کے منافی ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں لگزمبرگ کے نمائندے اور سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین سیلو‏ئی لوکاس نے یوکرین کا بحران پرامن طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یوکرین کے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تمحل سے کام لیں اور کوئی ایسا اقدام عمل میں نہ لائیں کہ جس سے صورت حال مزید ابتر ہوسکتی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں برطانیہ کے نمائندے مارک گرانٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک، یوکرین کے نمائندے کے اس موقف کی حمایت کرتا ہے کہ کرائمیا میں ریفرینڈم کا انعقاد، یوکرین کے آئین کے منافی ہے۔برطانیہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ کرائمیا میں ریفرینڈم کا انعقاد بحران کا باعث ہے جس سے یوکرین کے آئین کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے۔یوکرین میں امریکی سفیر نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کرائمیا کے ریفرینڈم کے نتائج کو قبول نہیں کریگا۔واضح رہے کہ کرائمیا، کہ جہاں سولہ مارچ کو روس سے الحاق کے بارے میں ریفرینڈم ہونے والا ہے، سنہ انّیس سو پچاس کے عشرے کے شروع میں روس کا ہی ایک حصہ شمار ہوتا تھا جسے سوویت یونین کے اس وقت کے رہنماؤں نے یوکرین کے سپرد کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲