ابنا: صدر بشار اسد نے اتوار کو دمشق میں ملک کے گورنروں سے ملاقات میں کہا کہ عام شہریوں سے مستقل طور پر رابطہ رکھا جانا ضروری ہے . انہوں نے کہا کہ گورنروں کو چاہئے کہ تشدد سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کریں اور ملک کی تعمیر نو سے متعلق فیصلوں میں عوام کو شامل کریں . بشار اسد نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے مسائل فوری طور پر دور کرنے کا راستہ تلاش کرنا ضروری ہے .اس سے پہلے گورنروں سے ملاقات میں شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی کا قیام، حکومت کی ترجیحات میں ہے ......../169
9 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512718
بحران زدہ ملک شام کے صدر نے صوبوں کے گورنروں سے ملاقات میں کہا کہ تشدد کا شکار ہونے والے خاندان کی بھرپور مدد کی جائے اور تعمیر نو کے عمل کو تیز کیا جائے .