8 مارچ 2014 - 20:30
سعودی مفتی کا فتوی/ اخوان اوردہشت گردوں سے ہمدردی ناجائز

سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اخوان المسملین کو دہشت گرد قراردینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان المسلمین اور دیگر دہشت گرد گروپوں سے ہمدردی جائز نہیں ہے جبکہ یہی سعودی مفتی اس سے قبل دہشت گردوں کی حمایت پر زوردار فتوے صادر کرتے رہے ہیں۔

ابنا: سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اخوان المسلمین اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو سعودی حکومت کی طرف سے دہشت گرد قراردینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہاخوان المسلمین اور دیگر دہشت گرد گروپوں سے ہمدردی جائز نہیں ہے جبکہ یہی سعودی مفتی اس سے قبل دہشت گردوں کی حمایت میں زوردار فتوے صادر کرتے رہے ہیں۔ سعودی عرب کےانہی مفتیوں کے نام نہاد فتوؤں کی بنا پر ہزاروں سعودی شہری دیگر ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں سعودی مفتیوں نے تو یہاں تک دہشت گردوں کی حمایت کی کہ عرب عورتوں کو حکم دیا کیا وہ شام اورعراق میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ جہادالنکاح کریں۔اسلامی ذرائع کے مطابق اسلامی حلقوں میں سعودی مفتیوں کو اسلام دشمن عناصر کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ سعودی مفتی سعودی بادشاہ کے زیرفرمان ہیں اور سعودی بادشاہ امریکہ کے زیر فرمان ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی مفتی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتوی صادر نہیں کرتے بلکہ ان کے فتوے مسلمانوں کے خلاف جاری ہوتے ہیں۔......./169