ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستانی فوج کی دفاعی ضروریات اور بجٹ پر بحث کی گئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کے آئندہ مالی سال کا دفاعی بجٹ سات سو ارب روپے سے زائد کا ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اور اس ملک کے آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ کی ضروریات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس ملک کے وزیر خزانہ نے آرمی چیف کو یقین دلایا کہ ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ کیئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ پاکستان میں رواں مالی سال میں 627ارب روپے دفاع کیلئے رکھے گئے تھے ۔ پاکستان کے باوثوق ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ کا حجم سات سو ارب روپے سے زائد ہو گا۔پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے رواں مالی سال تمام وزارتوں کے بجٹ میں30فیصد کی کٹوتی کی تھی تاہم دفاعی بجٹ میں کٹوتی کی بجائے اضافہ کیا جائے گا۔......./169
7 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512175
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اس ملک کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے اور پاکستان کے آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ کے بارے تبادلہ خیال کیا۔