7 مارچ 2014 - 20:30
سعودی عرب کے نزدیک اخوان المسلمین بلیک لیسٹ میں شامل

سعودی عرب نے اخوان المسلمین کو بلیک لسٹ کرکے اسے دہشتگرد گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

ابنا:  سعودی سلطنت نے جمعہ کے روز اخوان المسلمین کو بلیک لسٹ کر کے اسے دہشتگرد گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔سعودی ٹیلی ویژن نے وزیر داخلہ کے بیان کا حوالے دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ دہشتگرد گروپ دولۃاسلامیہ فی العراق والشام اور جبہۃ النصرہ کو بھی دہشتگرد گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مختلف رپورٹوں کے مطابق سینکڑوں  سعودی باشندے ان دونوں دہشتگرد گروپوں میں شامل ہیں اور سعودی حکومت نے انہیں اپنے ملک لوٹنے کی ڈیڈلائن کو مزید بڑھا دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲