5 مارچ 2014 - 20:30
جاپان اور ایران کے درمیان دوجانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

جاپان کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو جانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکیدکی ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم "شینزو آبہ" نے بدھ کی شام ٹوکیو میں ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر امید کا اظہار کرتے ہوئے ، دو جانبہ تعاون کی تقویت کے لئے اپنے ملک کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا۔ جاپان کے وزیر اعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "حسن روحانی" کے ساتھ اپنی ہونے والی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹوکیو نے اس ملاقات میں طے پانے والے سمجھوتوں منجملہ ماحولیات اور منشیات کے خلاف مہم جیسے امور کو اپنے ایجنڈے میں قرار دے رکھا ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم "شینزو آبہ" نے اسی طرح ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والی ابتدائی جوہری سمجھوتے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ حتمی راہ حل تک پہنچے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے بھی اس ملاقات مین دونوں ملکوں کے تعلقات کو دیرینہ و دوستانہ قرار دیا اور کہا کہ کہ تھران ، ٹوکیو کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے خاص اہمیت کا قائل ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ حتمی جوہری سمجھتے کے حصول کے لئے ایران عزم پر تاکید کی اور کہا کہ تھران اس مسئلہ کو سیاسی و عزم و ارادے اور نیک نیتی کی بنیاد پر آگے بڑھا رہا ہے۔   دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جاپان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ ٹوکیو سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "فومیو کیشیدا" نے بدھ کی شام سیاسی و اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ایران و جاپان کے تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے اس ملاقات میں جوہری مذاکرات کے حوالے سے تھران کے نقطہ ہائے نگاہ کی وضاحت کرتے ہوئے ایران کی پر امن جوہری سرگرمیوں کی تشریح کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں تھران و ٹوکیو تعلقات کو دوستانہ اور طویل ماضی کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ان تعلقات کو تھران خاص اہمیت دیتا ہے اور یہ تعلقات دونوں قوموں کے فائدے میں مزید فروغ پائیں۔وزیر خارجہ "ظریف" نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کا باہمی تعاون ، عالمی امن و سلامتی کی تقویت کے دائرے میں علاقائی و عالمی سطح پر مزید فروغ پائے گا۔ جاپان کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں تھران ٹوکیو کے درمیان تعلقات کی توسیع پر تاکید کی اور کہا کہ جاپان ، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں مزید تعلقات کا خواہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲