ابنا:ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق نم گروپ نے منگل کی رات آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ نم گروپ اپنے اصولی موقف پر قائم ہے جو سفارتکاری اور گفتگو پر مبنی ہے اور صرف یہی ایک راہ ہے جس سے ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کے بیان میں آیا ہے کہ یہ تحریک، تمام ملکوں کے اس ناقابل انکار اور بنیادی حق پر تاکید کرتی ہے کہ تمام ملکوں کو پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی انرجی سے استفادہ ، تحقیقات کرنے اور ایٹمی انرجی پیدا کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ حق بغیر کسی تعصب کے قوانین کے مطابق دیاجانا چاہیئے۔ اس بیان کے مطابق ناوابستہ تحریک نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حفاظت کو یقینی بنانے پر تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ یا اس کے خلاف دھمکیوں سے انسانیت اور ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچےگا اور یہ عالمی قوانین کے منافی ہوگا۔ ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کے بیان میں آئي اے ای اے کے ساتھ ایران کے تعاون کو سراہا گيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511259
آئي اے ای اے میں ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے۔