2 مارچ 2014 - 20:30
ایران،چین میں دہشتگردانہ واقعے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے چین کے صوبے یون نان میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: چين میں ہونے والی دہشتگردی میں انتیس افراد ہلاک اور ایک سو تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ مرضیہ افخم نے چین میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خود دہشتگردی کا شکار ہے لہذا مختلف صورتوں میں ہونے والی اس دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ  پہلی مارچ کو دس نقاب پوش حملہ آوروں نے شہر کون مینگ میں ریلوے اسٹیشن میں لوگوں پر حملہ کردیا جس میں انتیس افراد ہلاک اور ایک سو تیرہ زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔......./169