1 مارچ 2014 - 20:30
وزیر دفاع: ایران میں ہر طرح کے میزائل بنانے کی طاقت

ایران کا کہنا ہے کہ وہ ہر طرح کے میزائل بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔

ابنا:  ایران وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان کا کہنا ہے کہ ایران ہر طرح کے میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے .سنیچر کی شام ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا ، آج ہم مختلف قسم کے میزائل بنانے کی توانائی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے ہمارے ماہرین سطح سے سطح، سطح سے ہوا اور ہوا سے سطح پر مار کرنے والے میزائل بنانے مکمل طور پر مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ اپنے ہدف پر درست نشانہ ان میزائلوں کی خصوصیات ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماہرین نے راڈار کو دھوکہ دینے والے میزائل بھی بنا لئے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ  فاصلے، سٹیک نشانہ اور میزائلوں کی اسٹریٹجک صلاحیت ایران کے لئے بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا ارادہ ہے کہ وہ اپنی اپنی فوجی پیداوار کو برآمد کرے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ایران اپنے تجربات دیگر ممالک کو دینے کو آمادہ ہے۔ اس سے پہلے ایرانی ماہرین نے ملکی ٹکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے صیاد-2، خلیج فارس، محراب، رعد، قادر، نور اور ظفر نامی میزائلیں بنائیں ہیں۔ ایرانی حکام کا ہمیشہ سے کہنا ہے کہ ان کی فوجی ترقی کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں اور ان کا تعلقا صرف ملکی دفاع سے ہے۔......./169