28 فروری 2014 - 20:30
امریکہ نے جہاں قدم رکھا وہاں آشوب برپا ہوا: محمدی گلپائگانی

ولی امر مسلمین حضرت امام خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا ہے وہاں آشوب برپا ہوا ہے کہا کہ اس بات کا گواہ آج مغربیوں کا یو کراین میں گھسنا ہے کہ جنہوں نے اس ملک کو جنگ میں تبدیل کر دیا ہے ۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ شیراز میں قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ  حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے جامعہ مدرسین اور شہروں کے علماء کے عمومی اجلاس میں خطاب کے دوران فرمایا: شیراز کے اہلبیت رسول علیہم السلام کا تیسرا حرم ہونے کا عنوان پانے اور امام خامنہ ای کے حالیہ سفر کے بعد شیراز کی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ ہو ئی ہیں ۔انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیراز میں حضرت احمد بن موسی شاہچراغ کا آستانہ عالیہ ہوتے ہوئے بد قسمتی سے اسی شہر میں پہلوی حکومت نے اپنے ۲ ہزار سالہ دور کا شرمناک جشن کی تقریب  کو تخت جمشید میں منعقد کیا اور اس جشن کے لیے کھانا بھی خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعے پیرس کے ایک ریسٹورنٹ سے منگوایا گیا ۔ لیکن حضرت امام نے اس مملکت کو ظلم سے آزاد کیا اور ان کی کھوئی ہوئی عزت انہیں واپس دلائی۔قائد انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے مزید کہا:پہلوی دور میں علماء شدید دباو میں تھے اور یہ اہم چیز امام خمینی رہ کی ڈائیری میں بخوبی ثبت ہے کہ مدرسہ فیضیہ کے طلاب اور فضلاء دن کے وقت شہر قم کے اطراف کے باغات میں چلے جاتے تھے تا کہ گرفتاری سے بچ سکیں۔انہوں نے انقلاب کی کامیابی میں دینی مدارس اور خاص کر امام خمینی رہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یاد دلایا: امام خمینی رہ نے اسلام اور خاص کر علماء کو عزت دی اور کھوئی ہوئی شناخت کو زندہ کیا آج دس لاکھ با عقیدہ اور طاقتور فوج کی کمان ملک میں ایک عالم اور مجتہد کے ہاتھ میں ہے اور یہ افتخار کم نہیں ہے۔علماء کی عزت دشمنوں کی ذلت ہےانہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج علماء کی عزت دشمنوں کی ذلت ہےتصریح کی :اگر چہ آج ہم اس مدینہء فاضلہ سے دور ہیں لیکن ملک کا رخ صحیح سمت کی جانب ہے اور ایران کی دنیا میں بہت اچھی پوزیشن ہے یہاں تک کہ امریکہ التماس کر رہا ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو ہم سے روابط استوار کرے لیکن رہبر کہ جو اس تحریک میں پیش قدم ہیں ان کے تمام شیطانی منصوبوں کو اپنی حکیمانہ تدبیروں سے نقش بر آب کا مصداق بنا دیتے ہیں ۔حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی  نے رہبر اسلام کی طرف سے  مقاومتی پالیسیوں کے ابلاغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انہوں نے ملک کی تمام طاقتوں سے یہ کہا ہے کہ اگر اس گھاٹی سے عبور کرنا چاہتے ہو تو تم باہر والوں کی طرف مت دیکھو اس لیے کہ ان کا کام دشمنی کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔ یورپ امریکہ کا ذلیل نوکر ہے انہوں نے مزید کہا:آج یورپ والے امریکیوں کے مقابلے میں نوکر اور ذلیل ہیں ایک عورت کہ جو ایک ہڈیوں کے ڈھانچے سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے سیاستمدار بن گئی ہے اور کہتی ہے سچائی کی آزمائش! تم جھوٹے ہو تم کسی چیز کے پابند نہیں ہو تم دنیا کو کھا رہے ہو اور اپنی مکاری سے مظلوموں کا خون چوستے ہو ۔ولی امر مسلمین  حضرت امام خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا ہے وہاں آشوب برپا ہوا ہے اور خون بہا ہے کہا؛اس بات کا گواہ آج مغربیوں کا یو کراین میں گھسنا ہے کہ جنہوں نے اس ملک کو جنگ میں تبدیل کر دیا ہے ۔ان کے بقول آج وہ لوگ حقوق بشر کے دعویدار ہیں جو سب سے زیادہ خونخوار افراد ہیں ؛رسوائے زمانہ لوگ انسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں اگر امریکیوں کی تاریخ پر ایک نظر ڈالیں تو ہمیں صاف دکھائی دے گاکہ کس طرح انہوں نے سرخ پوست والوں کا قتل عام کیا اور یہ آج والے بھی انہی کے فرزند ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲