28 فروری 2014 - 20:30
بسیجی بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے امام خامنہ ای کے حکم کے منتظر

جمہوری اسلامی ایران کے رضاکار عسکری ادارہ بسیج مستضعفین کے سربراہ نے کہا: اس وقت دنیائے اسلام کے تمام بسیجی بیت المقدس کی آزادی کے لیے امام خامنہ ای کے فرمان کے منتظر ہیں ۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ جمہوری اسلامی ایران کے رضاکار عسکری ادارہ بسیج مستضعفین کے سربراہ سردار محمد رضا نقدی نے آج پہلی مارچ صبح سمنان کی ایک فوجی چھاونی میں" الی بیت المقدس" نام کی فوجی مشقوں میں موجود فوجیوں کی مارننگ پریڈ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: الی بیت المقدس نام کی فوجی مشقیں کروانا در حقیقت بسیجیوں کی فوجی تیاریوں کی نمائش ہے اور یہ بسیج کے جہادی کاموں کا ایک نمونہ شمار ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا: آج بسیج ،ثقافتی ،مجازی فضا اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں وسیع پیمانے پر گوناگوں کارنامے انجام دے رہی ہے اور یہ سب چیزیں اس امر کی عکاسی کرتی ہیں کہ بسیج کس قدر آمادہ ہے۔ َادارہء بسیج مستضعفین کے رئیس نے مزید کہا؛ آج عالم استکبار دنیا کے مشرق سے لے کر مغرب تک  جنگ اور خونریزی میں مبتلا ہے اور اس دور میں دنیا کے لوگوں پر ظلم وستم اپنی انتہاء کو پہونچ چکا ہے ۔انہوں نے یاد دلایا: عالم استکبار نے اپنی بے حد و حساب دست درازیوں کو پوری دنیا میں رائج کر دیا ہے  تا کہ وہ اس طرح طاقت کے بل بوتے پر پوری دنیا پر اپنی پلید اور منحوس حاکمیت کو قائم رکھ سکے۔نقدی نے یہ بیان دیتے ہوئے کہ آج امریکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام  کر کے کوشش کر رہا ہے کہ موجودہ دنیا پر اپنے غلبے کو بحال رکھے ، اضافہ کیا: آج عالمی استکبار بیہودہ بہانے بنا کر دنیا کے کسی بھی کونے میں مسلمانوں کا قتل عام کرتا ہے  اور تھائی لینڈ اور میانمار میں ناقابل قبول بہانوں سے مسلمان قتل عام ہو رہے ہیں  اور استکبار کے مزدور آئے دن ان کے گھروں کو آگ لگاتے ہیں اور ان کے کاشانوں کو ویران کرتے ہیں اور مسلمان عوام کو جنگلوں اور بیابانوں میں چھپنے پر مجبور کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا: ایران کے مشرق میں بھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہر شب و روز امریکی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بہانے اپنے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہازوں کے ذریعے افغانستان اور پاکستان پر حملہ کرتے ہیں اور ان ملکوں کے مسلمانوں کو نابود کرتے ہیں ۔ادارہء بسیج مستضعفین کے سربراہ نے اپنی تقریر میں مزید کہا: شام اور لبنان میں بھی امریکی دوسرے بہانے بنا کر جیسے تکفیری اور شیعہ گروہوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے اور شیعہ ثقافت کی ترویج کا  کا مقابلہ کرنے کی خاطر،ہر روز نئے بمب نصب کر کے آئمہ اطہار ع کے زائرین کو خاک و خون میں غلطاں کرتے ہیں ۔نقدی نے مزید کہا: امریکی عراق کے کوچے و بازار اور دیہات کے لوگوں اور شام و لبنان کے بے گناہ عوام کو غلط بہانے بنا کر نابود کر رہے ہیں اور یہ چیز آج دنیا والوں کے لیے انتہائی عبرت انگیز ہے کہ جو لوگ افغانستان اور پاکستان میں امریکیوں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بہانے انہیں ہر روز خاک و خون میں غلطاں کیا جا رہا ہے وہ شروع سے ہی امرہکیوں کے تیار کیے ہوئے تھے ۔ادارہء بسیج مستضعفین کے رئیس نے بیان کیا: آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکی کانگریس اور یورپ کی پارلیمنٹ  عراق شام اور لبنان میں خرچ کرنے کے لیے بڑے بڑے بجٹ منظور کر رہی ہیں اور ان ملکوں میں ہتھیار سپلائی کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا:امریکہ آج وہابی اور تکفیری شدت پسندی کے نام پر دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے اور افریقہ اور فلسطین وغیرہ  آج دنیائے استکبار کے ظلم سے پر ہیں اور مغرب والے کہ جو خود کو عراق اور لبنان میں اہل سنت کے حامی ظاہر کرتے ہیں ہر روز مسلمانوں کے خلاف نئے جرائم کے منصوبے بنا رہے ہیں ۔ادارہء بسیج مستضعفین کے رئیس نے  مزید کہا:مصر غزہ فلسطین اوراسی طرح لیبیا اور ٹیونس میں ہر شب و روز مسلمانوں کے قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے اور افریقہ کے قلب میں لوگ اشکبار آنکھوں سے عیسائی شدت پسندی کے نام پر استکبار کے عجیب جرائم کو دیکھ رہے ہیں ۔نقدی نے مزید کہا: اس علاقے میں امریکی ہر روز بچوں ،کمسنوں ،بوڑھوں اور بوڑھی عورتوں کو نابود کر رہے ہیں اور ان کو اپنے گھر بار سے بے گھر کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا: ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا میں شدت پسند ستمگروں کے حامی اور مسلمانوں کے اصلی قاتل امریکی اور عالمی استکباری ہیں  اور وہ واقعیت کہ جس سے آج پردہ اٹھنا چاہیے ، یہ ہے کہ امریکی عراق میں شکست اور اس ملک میں فوجیوں کےحوصلے پست ہوجانے،اورامریکہ کی ارسال کردہ فوجوں کے درہم برہم ہوجانے کے بعد اپنے بنے ہوئے جال سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈھ رہے ہیں ۔ادارہء بسیج مستضعفین کے رئیس نے کھل کر کہا:آج امریکہ کو اپنے ملک میں لوگوں کی نا امیدی اور پے در پے شکست کا سامنا ہے اور اب وہ آسانی کے ساتھ فوج کشی کے لیے فوجی بجٹ مہیا نہیں کر سکتاَ۔نقدی نے کہا:امریکییوں نے اسی وجہ سےاس سلسلے میں اپنی فعالیت کے طریقہء کار کو بدل دیا ہے اور پینٹاگون میں انہوں نے ایک غیر فوجی نام کی اکائی تشکیل دی ہے جس کی اصلی ذمہ داری یہ ہے کہ اپنے منظور نظر ملکوں میں فریب خوردہ افراد کو تلاش کر کے امریکہ کے پیادہ فوجیوں کے عنوان سے میدان میں روانہ کرے۔ادارہء بسیج مستضعفین کے سربراہ نے اپنی گفتگو میں مزید کہا : یہ کام امریکیوں کے لیے چند بنیادی خاصیتوں کا حامل ہے کہ ان میں سے ایک یہ ہے کہ چونکہ اس کی اقتصادی حالت وسیع پیمانے پر لشکر کشی اور فوجی حملے کی اجازت نہیں دیتی تو وہ مقامی سستے مزدوروں سے اپنے فوجیوں کے بجائے استفادہ کریں تا کہ ان کے مقاصد کے حصول کی خاطر ان کے لیے جنگ کریں ۔انہوں نے مزید کہا: حقوقی اور بین الاقوامی لحاظ سے بھی امریکی دنیا کے مختلف ملکوں میں اس طرح سے موجود نہیں ہیں کہ ان کو دیکھا جا سکے اسی وجہ سے دنیائے استکبار کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت نہیں کی جا سکتی۔ادارہء بسیج مستضعفین کے رئیس نے اپنی بات آگے بڑھائی :ان غیر فوجی بازیگروں کی دوسری خاصیت امریکہ کے لیے یہ ہے کہ پوری دنیا میں ہونے والے جرائم میں ان کا ہاتھ بلا واسطہ طور پر دکھائی نہیں دیتااور اسی وجہ سے امریکہ اور بین الاقوامی صہیونیوں کے خلاف مسلمانوں کے جذبات بر انگیختہ نہیں ہوں گے۔سردار نقدی نے آگے کہا: امریکی اس روش کے ساتھ پوری دنیا میں اسلامی بیداری اور عوامی تحریکوں کو کچلنے کے ساتھ ہر روز اپنے جرائم کو بھی تقویت پہونچا سکتے ہیں اور کوئی سراغ بھی ان کا کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا اور جہان اسلام کی مختلف مذمتوں سے بچے رہیں گے ۔انہوں نے یاد دلایا : آج امریکہ ایشیا کے مشرق میں مذہبی اور اسلامی اختلافات پیدا کرکے شیعوں اور سنیوں کے درمیان جنگ کے شعلے بھڑکا کر مسلمانوں کو نابود کررہا ہے اور افریقہ اور لاتینی امریکہ میں بھی مسلمانوں کو عیسائیوں کے ساتھ لڑا کر سلیبی جنگ کا روپ دے رہا ہے ۔ادارہ بسیج مصتضعفین کے رئیس نے یہ بھی کہا آج امریکی دنیا میں تمام عوامی تحریکوں کو کنٹرول کر رہے ہیں تاکہ دنیا میں اپنی شرمناک حکمرانی کو جاری رکھیں لیکن جان لینا چاہیے کہ آج دنیا والے بیدار ہوچکے ہیں اور ان مقاصد تک پہونچنا خام خیالی کے سوائے کچھ نہیں ۔نقدی نے مزید کہا پوری دنیا کے بسیجی اور آزادی کے متوالے بہر حال ایک دن اپنے زہر اور غصے کو ایک بار ہی امریکہ اور صہیونی حکومت کے اوپر انڈھیل دیں گے اور بیت المقدس کو اسلام کی گود میں واپس پہونچا دیں گے ۔انہوں نے تصریح کی : آج بسیجیوں کو پہلے سے زیادہ تیار رہنا چاہیے اور ایک بڑی اور فیصلہ کن جنگ میں کہ جو بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہوگی انقلاب آفرینی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ادارہ بسیج مستضعفین کے رئیس نے یہ بیان دیتے ہوئے کہ آج کی نسل کے بسیجیوں کے لیے انقلاب برپا کرنے کا دن آچکا ہے اور سب کو بیت المقدس کی آزادی کے لیے تیار ہوجانا چاہیے کہا: ہم دنیائے استکبار کی مسلسل جنایتوں کو دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتے اور ایک دن بلا جرم بہائے گئے خون کا انتقام لے کر رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا: الیٰ بیت المقدس نام کی فوجی مشقیں ہورہی ہیں تاکہ بسیجی  ہر روز اپنی آمادگی میں اضافہ کریں اور جنگ کے میدان کا تجربہ کریں اور دھماکے کی بجلی کی کڑک جیسی آواز سے مانوس ہوجائیں اور یہ چیز بہت اہم ہے۔ادارہ بسیج کے مستضعفین کے رئیس نے تصریح کی: پہلے سے طے شدہ یہ مقاصد اور کارنامے صرف فوجی تعلیم کے ذریعے دوام کے قابل نہیں ہیں بلکہ آج جبکہ ہم بڑے پیمانے پر ثقافتی ہجوم اور اقتصادی میدان میں لادی گئی جنگ کے روبرو ہیں تو ان میدانوں میں بھی ہمیں اچھی طرح نمایاں ہونا چاہیے ۔انہوں نے اپنی بات آگے بڑھائی تربیتی اور فرھنگی نمایاں کاریاں ، شہیدوں کے ساتھ انس راہیاں نور کے کیمپ منعقد کرنا اور شہدائے انقلاب اسلامی کے ساتھ رابطہ بنانا اور دفاع مقدس ان ضروری امور میں سے ہیں کہ جن کو ہر روز پہلے سے زیادہ سنجیدگی کے ساتھ دیکھنا چاہیے نقدی نے کہا : آج ہمیں اپنے اندر بصیرت کو بڑھانا چاہیے اور بسیجیوں کے درمیان تربیتی امور اور صالحین کے جلسوں کو تقویت پہونچانا چاہیے اور اگر ہم اپنے ایمان اور اعتقاد کو موجودہ ثقافتی شب خون سے نہ بچا پائیں تو ہم مشکل میں پھنس جائیں گے ادارہ بسیج کے مستضعفین کے رئیس نے مزید کہا : آج ہمیں قوت مند الٰہی اور مذہبی اعتقادات اور معرفت کے ذریعہ ایمان کے بل بوتے پر میدان میں انقلاب برپا کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں چاہیے کہ مقاومتی اقتصاد کے میدان میں ہم گذشتہ سے بہتر حالات میں داخل ہوں ۔انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے مقاومتی اقتصاد کی پالیسیوں کو بیان کرنے کی خاطر ولایت کے نئے فرمان کو پہونچانے کے ساتھ ساتھ سال ۹۳ میں بڑے پیمانے پر اور ہر شعبے میں اس سلسلہ میں کام ہونا چاہیے کہا: مقاومتی اقتصاد کے میدان میں آئیندہ سال میں بسیجیوں کی ذمہ داریاں کئی گنا ہوجائیں گی اور ان اقدامات کو تیزی سے پھیلانا ہوگا۔ادارہ بسیج مستضعفین کے رئیس نے مزید کہا: آج دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ بسیجی ہر وقت تیار ہیں اور اس وقت کے لیے کہ بیت المقدس کی آزادی کا فرمان جاری ہولمحے گن رہے ہیں۔انہوں نے بات آگے بڑھائی بسیجی اس حکم کے پہونچنے کے منتظر ہیں تاکہ دنیا کے خون برسانے والے دلوں کو استکباری دنیا کے جرائم کی قید سے آزاد کرائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲