ابنا: سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے چار ارب بیس کروڑ دالر منجمد کردیئے گئے تھے لیکن ان میں سے ایک ارب ڈالر دو قسطوں میں ایران کے مرکزی بینک میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام جنیوا معاہدے کے تحت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے کچھ مہینوں میں بقیہ پیسہ بھی ایران کو ادا کردیا جائے گا۔ سید عباس عراقچی نے کہا ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں اگلے مذاکرات پانچ مارچ سے نو مارچ تک ہوں گے۔ ان ہی دنوں ویانا میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا بھی اجلاس ہوگا۔......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510075
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایران کے تیل سے حاصل ہونے والی ایک ارب ڈالر کی آمدنی حکومت کے خزانے میں ڈال دی گئي ہے۔