28 فروری 2014 - 20:30
فاضل عباس: بحرین کے بحران کا جہموری حل تلاش کیا جائے

بحرین کی قومی جمہوری پارٹی کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ حکومت مخالف پارٹیوں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ کو خط بھیج کر بحرین کی صورتحال کا جمہوری بنیادوں پر حل تلاش کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ابنا: فاضل عباس نے کہا کہ انقلابی تنظیموں کے خطوط میں اقوام متحدہ سے کہا گیا ہے کہ بحرین کے بحران کا جہموری حل تلاش کیا جائے۔ انہوں نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کے کارندے ہرشہید کے جلوس جنازہ کے موقع پر عوام سے نہایت وحشیانہ پن سے پیش آتے ہیں کیونکہ جلوس جنازہ میں بھی عوام، آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف اور اپنے اہداف ومقاصد کے حق میں نعرے لگاتے ہیں۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے جعفرالدرازی نامی انقلابی جوان کو گذشتہ برس دسمبر میں گرفتار کیا تھا اور اسے اس قدر جسمانی ایذائيں پہنچائيں کہ وہ شہید ہوگيا، انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ نے اس شہید کو علاج و معالجے سے بھی محروم کررکھا تھا۔  آل خلیفہ کے کارندوں نے شہید جعفر الدراز کے جلوس جنازہ میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد کو زہریلی گيسوں کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔......./169