ابنا: پاکستان کے قومی سلامتی کے ادارے نے جمعے کے دن اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے مقابلے میں اب تک 78 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے جبکہ پچاس ہزار افراد دہشتگردانہ کارروائیوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار ایک سے سنہ دو ہزار تیرہ تک پاکستان میں تیرہ ہزار آٹھ سو ستانوے دہشتگردانہ واقعات ہوئے جن میں سے ننانوے واقعات کا خطرناک دہشتگردانہ حملوں کے طور پر اندارج کیا گيا ۔ اس رپورٹ میں مزید آیا ہےکہ اس عرصے کے دوران نو سو تہتّر فرقہ وارانہ دہشتگردی کی کارروائیاں کی گئيں جن کے نتیجے میں دو ہزار تین سو اٹھانوے افراد مارے گۓ۔......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510063
پاکستان کے قومی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیاں عراق میں انجام پانے والی دہشتگردانہ کارروائیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔