ابنا: دمشق کے اسٹريٹيجک مضافاتي علاقے مضايا ميں تين سو سے زائد دہشتگردوں نے اسلحے زمين پر رکھ کے خود کو فوج کے حوالے کرديا ہے۔يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام کے مختلف علاقوں ميں فوج کا آپريشن جاري ہے۔ الغاصبيہ اور سلام الشرقي نامي علاقوں ميں فوج کي تازہ کارروائيوں ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں۔ دير الزور کے حويجہ المريعيہ نامي علاقے ميں بھي بہت سے دہشتگرد ہلاک کرديئے گئے جن ميں کئي دہشتگرد سرغنہ بھي شامل ہيں۔ اسي طرح درعا کے جنوب ميں ابوہاجر تونسي نامي دہشتگرد سرغنہ سميت جبہۃ النصرہ کے بہت سے دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کي خبر ہے۔ ادھر البرکات کا کنٹرول فوج نے سنبھال ليا ہے۔اسي کے ساتھ شام کے سرکاري ٹيليويژن نے رپورٹ دي ہے کہ ادلب کے مضافات ميں قسطون نامي قصبے ميں فوج کے آپريشن ميں بہت سے غير ملکي دہشتگرد مارے گئے جن ميں کئي دہشتگرد سرغنہ بھي شامل ہيں۔ ايک رپورٹ يہ بھي ہے کہ اردن کي سرحد کے قريب غوطہ شرقيہ ميں گھات لگاکے ايک سو ستر سے زائد دراندازي کرنے والے مسلح دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے بعد لبنان کي سرحد کے نزديک القلمون نامي علاقے ميں بھي فوجيوں نے دہشتگردوں کے ايک گروہ کو بھاري جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے۔شام کے ذرائع نے اسي کے ساتھ بتايا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد گروہ دولت الاسلاميہ في العراق و الشام کے اراکين نے الحسکہ کے ايک ديہي علاقے ميں جمعرات کو بزرگان دين کے مزارات کو شہيد کرديا ۔ دوسري جانب مختلف شہروں ميں عوام نے ريلياں نکال کے حکومت اور فوج کي حمايت کا اعلان کيا ہے۔ حمص شيزر اور بسيرين سميت مختلف شہروں ميں حکومت اور فوج کي حمايت ميں نکالي جانے والي ريليوں ميں شريک لوگوں نے اپنے ہاتھوں ميں ملک کے قومي پرچم اور صدر بشار اسد کي تصاوير اٹھارکھي تھيں۔ عوام نے اپنے نعروں ميں دہشتگردي اور انتہا پسندي کي مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج کي حمايت ميں نعرے لگائے۔ ......./169
27 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509882
شام ميں مزيد تين سو دہشتگردوں نے ہتھيار زمين پر رکھ کے خود کو فوج کے حوالے کرديا ہے ۔اسي کے ساتھ مختلف شہروں ميں فوج اور حکومت کي حمايت ميں عوام کے مظاہروں کا سلسلہ بھي جاري ہے ۔