ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور قطر کے وزرا خارجہ نے تہران میں بحران شام کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔ محمد جواد ظریف، ہوشیار زیباری اور خالد محمد بن عطیہ نے گذشتہ روز تہران میں شام کے حالات پر تبادلۂ خیال کرکے علاقائي ملکوں کی جانب سے بحران شام کا مفاہمت آمیز راہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری، منگل کی شب تہران پہنچے تھے انہوں نے باہمی دلچسپی کے مسائل اور تہران بغداد تعلقات کے بارے میں ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ خالد بن العطیہ نے گذشتہ روز تہران کا مختصر دورہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509513
اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور قطر کے وزرا خارجہ نے تہران میں بحران شام کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔