25 فروری 2014 - 20:30
النصرہ ،دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے خارج

امریکہ نے القاعدہ سے وابستہ خطرناک تکفیری دہشتگرد گروہ النصرہ کے سرغنے کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔

ابنا: شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق النصرہ دہشتگرد گروہ کے سرغنے محمد الجولانی کا نام امریکہ کی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا لیکن امریکہ کی نئي فہرست میں اس دہشتگرد کا نام نہیں ہے۔ امریکہ کی وزارت قانون کی نئي فہرست میں اس خطرناک تکفیری دہشتگرد کا نام نہ ہونے کی وجہ سے مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں اور اس سے دہشتگردی کے بارے میں امریکہ کے دوہرے رویے کا صاف اظہار ہوتا ہے۔ شام کے ٹی وی نے امریکہ کے اس اقدام کو واشنگٹن کی جانب سے دہشتگرد کی حمایت قراردیا ہے۔

.......

/169