ابنا: امریکی کنسلٹنگ فرم کے سروے کے مطابق افغانستان کے 80 فیصد شہری افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف ہیں طالبان سلفی وہابی نظریات کے حامل ہیں افغان شہریوں کی اکثریت نے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان حکومت کی مخالفت کر دی ہے۔ اسّی فیصد افغان شہریوں کاکہناہے کہ امریکی افواج کے انخلاء کے بعد نئی جمہوری حکومت ملک کاکنٹرول سنبھال سکتی ہے۔انھوں نے افغان فوج اورپولیس پربھرپوراعتمادکااظہاربھی کیا،ملک کی اسّی فیصد اکثریت نے طالبان کی واپسی کوبھی ردکردیاہے،صرف بارہ اعشاریہ سات فیصد مردوں اورایک اعشاریہ چھ فیصدخواتین نے طالبان کی واپسی کی حمایت کی۔تاہم بڑی تعدادمیں افغان شہری طالبان کیساتھ امن مذاکرات کے حامی ہیں۔سروے کے مطابق شمالی افغانستان کے تہترفیصد افراد کاکہناہے کہ گزشتہ عشرے کی جمہوری دور میں ان کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے ،جبکہ جنوبی افغانستان کے صرف انتیس فیصدافرادنے کہاکہ ان کی زندگی میں بہتری آئی ہے ۔سروے میں تین ہزاراڑتیس مردوں اورایک ہزارایک سواسی خواتین نے شرکت کی۔
.......
/169