24 فروری 2014 - 20:30
ایرانی وزارت خارجہ کی پشاورمیں بم دھماکے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایرانی قونصلخانہ کے سامنے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اس دھماکے میں 2 پاکستانی سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم  نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایرانی قونصلخانہ کے سامنے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ، اس دھماکے میں 2 پاکستانی سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔ ترجمان نے ثقافتی اور سفارتی مراکز پر دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے  حملوں کے پیش نظر دہشت گردی سے متاثرہ ممالک کے ساتھ قریبی تعاون پر تاکید کی ۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پشاور میں ایرانی قونصل خانہ کے ڈائریکٹرجنرل کو فون کرکے تمام سفارتکاروں کی خیریت معلوم کی ترجمان نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں کسی ایرانی اہلکار کو کوئي نقصان نہیں پہنچا، صرف قونصلخانہ کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے ترجمان نے 2 پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ان کے لواحقین اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔

.......

/169