ابنا: اہواز کے امام جمعہ موقت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی رہ اپنے زمانے کے تاریخ ساز انسان تھے ،کہا: انقلاب اسلامی ایران کے بانی کبیر کبھی بھی مبالغہ نہیں کرتے تھے انہوں نے ہمیشہ یقین کے ساتھ اعلان کیا کہ اسلام ایک کے بعد ایک دنیا کے کلیدی مورچوں کو فتح کرے گا چنانچہ آج دنیا والے اس تبدیلی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں یہاں تک کہ بی بی سی چینل نے ایران اور مغرب کے نام سے ایک تاریخی فیلم میں صاف طور پر اس حقیقت کا اعلان کیا ، اس شخص (امام خمینی)نے دنیا کو بدل کر رکھ دیاِ۔
عصر امام خمینی رہ نامی کتاب کے مصنف نےانقلاب کے بانی کبیر کے ساتھ جنگ میں دشمنوں کی شکست کی دلیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا:سی آئی اے کے پالیسی میکرز نے اعلان کیا تھا کہ امام خمینی رہ کی پالیسی کے مقابلے میں دشمن کو کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا تھا چنانچہ آج وہ جرئت کے ساتھ رہبر معظم انقلاب یعنی آیۃ اللہ خامنہ ای کی حکیمانہ تدبیروں کے مقابلے اپنے چکرا جانے کا اعلان کرتے ہیں اس کے علاوہ یہ بھی کھل کر کہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ ہماری مشکل ایک بڑے حریف کی موجودگی ہے وہ بڑا حریف کہ ایران کے لوگ جس پر اعتقاد سے جڑا ہوا اعتماد رکھتے ہیں ۔
اس نے مزید کہا: مشکل وہاں تھی کہ سربراہان حکومت پہلوی اپنی خام خیالی میں یہ سوچتے تھے کہ امریکیوں کی خوشامد اور گداگری ان کی حکومت کو بچا لے گی لیکن حقیقت کچھ اور تھی اور ملت ایران نے کبھی بھی استعمار اور زور زبردستی کو برداشت نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ ایک ایماندار اور شجاع انسان کی رہبری میں اور باری تعالی کے غیبی الطاف کے سہارے وہ استکباری حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور ۲۵۰۰ سالہ شہنشاہی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔
.......
/169