24 فروری 2014 - 20:30
ايران دنيا کے تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں

تشخيص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني نے کہا ہے کہ ايران باہمي احترم اور برابري کي بيناد پر دنيا کے تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے-

ابنا: بيلجيم کے وزير خارجہ ديدے ريندرز سے کے ساتھ  بات چيت کرتے ہوئے آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني نے کہا ہے کہ امريکہ کي جانب سے القاعدہ ، طالبان اور ديگر انتہا پسند گروہوں کي حمايت  اور انہيں ہتھياروں کي فراہمي کوئي ڈھکي چھپي بات نہيں ہے- انہوں نے امريکہ اور مغربي ملکوں کي اس پاليسي کو غير منقطقي قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس خطرناک پاليسي کے پورے خطے پر منفي اثرات کا مشاہدہ کيا جارہا ہے-آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني نے ايران کے جوہري پروگرام کے بارے ميں امريکي دعوي کو بے بنياد قرار ديتے ہوئے کہا کہ عالمي معائينہ کار پوري تندھي کے ساتھ ايران کي  جوہري تنصيبات  کا معائنہ کر رہے ہيں جبکہ کلوز سرکٹ کيمروں کے ذريعے بھي ايران کي جوہري سرگرميوں کي نگراني کي جارہي ہے-انہوں نے کہا کہ امريکي کو اس بارے ميں مزيد بد اعتمادي پيداکرنے سے گريز کرنا چاہيے،- انہوں نے کہاکہ قائد انقلاب اسلامي کا واضح فتوي موجود ہے کہ ہم ايٹم بم کي تياري کو حرام سمجھتے ہيں-بيلجيئم کے وزير خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ  ايران کو شام کے بارے ميں  جنيوا دو کانفرنس ميں نہ بلايا جانا انتہائي افسوسناک ہے- انہوں نے کہا کہ ايران جنيوا دو کانفرنس ميں بحران شام کے پرامن حل کے سلسلے ميں کافي مدد فراہم کرسکتا تھا-

.......

/169